ضروری اور کارآمد معلومات
Aکیا آپ مغربی بلقان میں موجود ہیں
اور آپکو رہائش، غذا،
طبّی امداد یا قانونی مدد کی ضرورت ہے؟
- کیا آپ ُمہاجر یا پناھ گُزین ہیں؟
- کیا آپ اپنے حقوق سے آگاہ ہیں؟
- کیا آپکو مدد کی ضرورت ہے؟
- کیا آپ زخمی ہیں؟
کیا آپ کام کرنے کیلیۓ،
پڑھنے کیلیۓ یا اپنی فیملی کےساتھ رہنےکیلیۓ، یورپ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
عمومی طور پر پورپی یونین کے مُمالک میں داخلے اور رہنے کیلیۓ، غیر مُلکی افراد کےپاس مندرجہ ذیل کاغذات لازمی ہونےچاھیئں:
- درُست پاسپورٹ یا سفری دستاویز
- اگر ضروری ہو، تو ویزہ بھی
- یورپی یونین کے مُمالک میں داخلےکی معقول وجہ
- ضروریاتِ زندگی کو پورا کرنےکیلیۓ معقول مالی وسائل یا پیسہ
- یورپی یونین کے مُلک سے باہر کر دئیے جانے کی کوئی وجہ نہ ہو
آپ یورپی یونین کے مُمالک میں کام کرنےکے بارےمیں،حصولِ تعلیم کیلیۓ یا اپنی فیملی سے کیسےجُڑسکتے ہیں، سےمتعلق مزید معلومات ایی یو امیگریشن پورٹل پر حاصل کر سکتے ہیں مزید جاننے کیلیۓ نیچے جائیے.
مزید جاننے کیلیۓ، آپ مختلف سفارت خانوں، قونصل خانوں اور جہاں آپ جانا چاھتے ہیں اُس مُلک کی وزارتِ داخلی اُمور کی ویب سائیٹ پر جا سکتے ہیں.
کیا آپ جنگ کیوجہ سے، کسی قسم کے ظُلم و ستم کیوجہ سے یا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کیوجہ سے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوۓ ہیں؟
آپ کسی بھی مُلک میں آزایلم یا بین الاقوامی پناہ
کی درخواست دینے کا حق رکھتے ہیں، چاھے آپ اُس مُلک میں غیر قانونی طریقے سے ہی کیوں نہ داخل ہوۓ ہوں.
مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے یو این ایچ سی آر کی ہیلپ پیج کو وزٹ
کیجیۓ اور اُس مُلک کا انتخاب کیجیۓ جہاں آپ پناہ حاصل کرنا چاھتے ہیں:
بوسنیا اور ہرزیگووینا میں پناہ حاصل کرنے سے متعلق معلومات اِس ویڈیوسے حاصل کی جا سکتی ہیں.
کیا آپ گھر واپس جانا چاھتے ہیں؟
رضاکارانہ طور پر وطن واپسی یا اے وی آر آر پروگرام آپکی محفوط اور باعزّت طریقےسے وطن واپسی کو ممکن بناتا ہے.
اگر آپ مُفت وطن واپسی چاھتے ہیں تو آئی او ایم آپکی مدد کر سکتا ہے.
مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے نیچےموجود لنک کو وزٹ کیجیۓ.
اے وی آر آر کیسے کام کرتا ہے؟
وطن واپسی کے لیۓمیرا ایپ پر آن لائن خود کو رجسٹر کیجیۓ.
معاشرتی ھمآھنگی یاپھر سے معاشرے میں گُھل مل جانے کی کہانیاں.
وطن واپسی کی طرف اپنا پہلا قدم بڑھائیے. سوال کیجئیے اور خود کو آن لائن رجسٹر کیجئیے.
آئی او ایم صرف آپکو جواب دے گا اور لازمی طور پرآپکی ذاتّی معلومات کو مخفی رکھا جاۓ گا.
نیچےموجود لنک کے ذریعے مائیگریشن رجسٹریشن ایپلیکیشن میرا کووزٹ کیجیۓ.
مغربی بلقان میں انسانی اسمگلرنگ سے متعلق فوری رابطے کے فون نمبرز:
بوسنیا اور ہرزیگووینا
پولیس: 122
ایمبولینس: 124
ایم ایف ایس- ایماؤس ایس او ایس (سیو آور سولز ہماری جان بچائیے) مفت مدد حاصل کرنے کا فون نمبر:
0800 22323
مونٹینیگرو
پولیس: 122
ایمبولینس: 124
ایم ایف ایس- ایماؤس ایس او ایس (سیو آور سولز ہماری جان بچائیے) مفت مدد حاصل کرنے کا فون نمبر:
+382 11 66 66
شمالی مقدونیا
پولیس: 192
ثی ایچ بی ایس او ایس (سیو آور سولز ہماری جان بچائیے): 0800 11 111
ثی ایچ بی مُلک کے باہر سے کال کرنے کا فون نمبر:
+3892777070
ثی ایچ بی مقدونیا کےاندر سے کال کرنے کا فون نمبر:
389(0) 77 811 191
آن لا ئن درخواست کےلیۓ:
http://redbutton.mvr.gov.mk
سربیا
پولیس: 192
مرکز برای تحفّظ افراد جو ثی ایچ بی کا شکار ہوۓ ہیں:
381 63 610 590, centar@centarzztlj.rs
آسٹرا مدد کا فون نمبر: 0800101201
کوسووہ**
پولیس: 192
مدد حاصل کرنے کیلیۓ فون نمبر: 0800 11 112
*کوسووہ کے بارے میں اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کاؤنسل کی قرارداد (1999) 1244 کو مدّد نظر رکھتے ہوۓ *کیا کبھی آپکو آپکی جنسی شناخت کی بُنیاد پر ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے؟
مغربی بلقان میں جنسی تشدد سے متعلق فوری رابطے کے فون نمبرز::
مونٹینیگرو
پولیس: 122
ایمبولینس: 124
عورتوں کیلیۓ محفوظ گھر: + 382 20 232 352,
http:///szk.co.me/
ایس او ایس (سیو آور سولز ہماری جان بچائیے ): + 382 80 111 111,
https://sosnk.org
شمالی مقدونیا
پولیس: 192
ایس او ایس (سیو آور سولز ہماری جان بچائیے) فون نمبر: 15315 or 15700
ایم ڈی کے: 194
آن لا ئن درخواست کےلیۓ:
http://redbutton.mvr.gov.mk
کوسووہ**
پولیس: 192
مدد حاصل کرنے کیلیۓ فون نمبر: 0800 11 112
فوری مدد حاصل کرنے کا فون نمبر: 112
ایمبولینس: 194
سرحد پر موجود پولیس: +383 38 200 190 26 / 27
آئی او ایم کا معلومات حاصل کرنے کا فون نمبر: +382 38 403 082 /
+383 49 968 524